• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو،ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں ؛بھارتی عدالت کا حکم

کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو،ہمیں زندہ رہنے دو اے حُسن والوں ؛بھارتی عدالت کا حکم

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار  نے دوران سماعت خواتین وکلا کو زلفیں سنوارنے سے منع کردیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے 20 اکتوبر کو نوٹس چسپاں کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ مسلسل نوٹس کیا گیا ہے عدالت میں دوران سماعت خواتین وکلا بال سنوارتی ہیں اور اس عمل سے عدالتی کام میں خلل پڑتا ہے لہٰذا اس عمل سے گریز کیا جائے۔

عدالت کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس کی تصویر بھارت کی سینیئر وکیل اندرا جے سنگھ نے ٹوئٹ کی جس کے بعد عدالتی نوٹس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے تنقید کے بعد نوٹس واپس لے لیا ہے اور اندرا جے سنگھ نے بھی نوٹس واپسی پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply