• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نائیجیریا میں ڈاکوؤں کا حملہ، 200 سے زائد افراد جاں بحق

نائیجیریا میں ڈاکوؤں کا حملہ، 200 سے زائد افراد جاں بحق

ابوجہ: نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں حکومتی کارروائی کے جواب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10 سے زائد گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

ملزمان نے حملے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے 200 سے زائد دیہاتیوں کو جاں بحق کر دیا۔

نائیجیریا کی افواج اور فضائیہ نے گوسامی کے جنگلات اور تسمیرے گاؤں میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 100 سے زائد ڈاکو مارے گئے تھے جن میں دو سرغنہ بھی شامل تھے۔

حکومتی فورسز کی کارروائی کے جواب میں 300 سے زائد موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے زمفارا کے 10 سے زائد دیہاتوں پر حملہ کر دیا۔ ڈاکوؤں نے لوٹ مار بھی کی جبکہ املاک کو بھی نذر آتش کر دیا۔

میتوں کو اجتماعی طور پر دفن کرنے والے دیہاتیوں نے بتایا کہ اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جو یا تو قتل کر دیئے گئے ہیں یا پھر ڈاکو انھیں ساتھ لے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نائیجرین حکومت نے ان ڈاکوؤں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply