بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پابندی سے متعلق کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے الگ الگ فیصلہ دےدیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے ججز نے متضاد فیصلہ دیا۔ دو رکنی بینچ ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے متفقہ فیصلہ نہ کرسکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک جج نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کو خارج کر دیا جبکہ دوسرے جج کی جانب سے اپیلوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیاگیا۔
جسٹس سدھانشو دھولیا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو ایک طرف کردیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ محض انتخاب کا معاملہ ہے اور کچھ نہیں۔میرے ذہن میں سب سے اہم سوال بچیوں کی تعلیم کا تھا۔
معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب کو اسلام کا غیر لازمی جز قرار دیتے ہوئے حجاب پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں