• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک خصوصی پیدل ٹریک بن گیا، برقی قمقموں سے سج گیا

مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک خصوصی پیدل ٹریک بن گیا، برقی قمقموں سے سج گیا

مدینہ منورہ : مسجد نبویﷺ سے اسلام کی پہلی مسجد قباء تک خصوصی پیدل ٹریک بنایا گیا ہے جسے درب السنہ کہا جا تا ہے۔ ت

قریباً تین کلو میٹر کا پیدل ٹریک اسے تاریخی راستے پر بنایا گیا ہے جسے نبی کریمﷺ بھی مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک جانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔ آپﷺ کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی کے ذریعے مسجد قباء تک کا سفر کیا کرتے تھے۔

اس تاریخی پیدل ٹریک کو دور حاضر کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کے دونوں اطراف خریداری کے لئے مختلف دوکانیں موجود ہیں جب کہ پورے راستے کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

راستے میں کہیں دیواروں کو مدینہ منورہ کی قدیم تاریخ پینٹنگ کے ذریعے اجاگر کی گئی ہے تو کئی تاریخی مقامات اور کھجوروں کے باغات بھی اسی راستے کا حصہ ہیں۔   عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر ملکی و غیر ملکی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو پورا کرنے کے لئے اسی راستے کے ذریعے مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک کا سفر کرتے ہیں اور مقدس مقامات کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply