• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کسانوں کا ایک بار پھر مطالبات کے حق میں احتجاج،اسلام آباد کا رخ ، راستے بند

کسانوں کا ایک بار پھر مطالبات کے حق میں احتجاج،اسلام آباد کا رخ ، راستے بند

کسانوں نے ایک بار پھر مطالبات کے حق میں اسلام آباد کا رخ کرلیا، کسان آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف مقامات سیل کر دئیے گئے ہیں، روات ٹی چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔ ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر رکاوٹوں کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔

راستوں کی بندش سے سرکاری ملازمین کو دفاتر اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاہم اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق کے رش اور شہریوں کی آسانی کی خاطر ٹی چوک روات کے رستے کھول دئیے گئے۔ ریڈ زون اور ڈی چوک کے رستے بھی محدود پیمانے پر کھولے گئے ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

احتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply