• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا معروف ریسلر ’’راک‘‘امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے جارہے ہیں ؟

کیا معروف ریسلر ’’راک‘‘امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے جارہے ہیں ؟

دی راک سٹار بھی سیاست کے میدان کے لیے پر تول رہےہیں۔ وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔امریکیوں کی کثیرتعداد ان کو پسند کرتی ہے اور چاہتی ہےکہ وہ اب سکرین کی بجائے صدارتی امیدوار کےطور پر میدان میں اتریں۔

اس حوالے سے ان کے حق میں باقاعدہ سروے ہوا تھا اور 46 فی صدامریکیوں نے ان کے حق میں فیصلہ دیاتھا۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دی راک سٹار سے کچھ سیاسی جماعتیں صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے امیدوار کے طور پر رابطے بھی کررہی ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس بارے میں راک کاکہنا ہےکہ مجھے اس بارے میں حیرت ہوئی ہےکہ لوگ مجھے صدارتی دوڑ میں شامل دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم یہ میرے لیے انتہائی حیران کن ہے کیونکہ یہ آسان کام نہیں ہے لیکن میں نے تو سکرین اور رنگ میں بھی چیلنج قبول کیے ہیں۔اگر میں سیاسی میدان میں کودا تو یہ بھی ایک چیلنج ہی ہوگا لیکن اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply