• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار، خطرے کی گھنٹی بج گئی

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد: واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔

جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 178500 کیوسک اور اخراج  150000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 45100  کیوسک اور اخراج 45100  کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 45000 کیوسک اور اخراج 45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 69200 کیوسک اور اخراج 36200 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386 فٹ ہے، جبکہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1397.40 فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.119 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے، جبکہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1119.75 فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.779 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ ہے۔ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply