• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’’معیشت سنبھالنے کا چیلنج’’ اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

’’معیشت سنبھالنے کا چیلنج’’ اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے بطور وزیرخزانہ عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار پانچ سال بعد پاکستان واپس آئے اور انہوں نے گزشتہ روز بطور سینیٹر حلف اٹھایا تھا، اس دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابہ بھی کیا گیا تھا،اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو صورتحال کو قابو کرنے کے لیے سیکیورٹی کو طلب کرنا پڑا۔

ایوان میں آنے سے قبل میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے، کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر 10 روپے نیچے آگیا اور 10 روپے ڈالر نیچے آنے کا مطلب ہے کہ ایک ہزار 350 ارب روپے قرضے کم ہو گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپا ہے اور وہ اسی مقصد کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply