• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مزید کتنے روز بارش ہوگ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

مزید کتنے روز بارش ہوگ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال، بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے رواں ہفتے ملک بھر میں بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25، 26 جولائی کو بالائی سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے، اگلے دو دن کے دوران قلات، خضدار، لسبیلہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔

،محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکا ن ہے جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، جنوبی بلوچستان کے بیشترحصوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ،زیارت،بارکھان،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران، پسنی، اورماڑہ اورگوادرمیں تیز بارش کا امکان ہے۔ شمالی اور جنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں بارش کے باعث طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

کراچی اور حیدرآباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،بہاولپور اوربہاولنگرمیں بارش متوقع ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان میں مو سلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے،ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت اورکرک میں بارش جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں مو سلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply