• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی؛24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش کے اعداد و شمار

کراچی؛24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش کے اعداد و شمار

شہرقائد میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے گزشتہ24گھنٹوں کےدوران بارش کے اعدادوشمارجاری کردئیے۔

کراچی میں سب سےزیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں99.7ملی میٹرریکارڈ کی گئی، سعدی ٹاؤن 57.6، معمار54،یونیورسٹی روڈپر51.7ملی میٹربارش ہوئی

نارتھ کراچی58.8،اورنگی42.6 اورگلشن حدیدمیں24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جناح ٹرمینل 30.8 اوراولڈائرپورٹ پر22.7ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ ناظم آباد12.3،کورنگی7.6اورڈی ایچ اےفیزٹومیں6.9ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ،جبکہ پی اے ایف مسروربیس7.5، کیماڑی6اورصدرمیں2ملی میٹربارش ہوئی۔

مون سون کا دوسرا اسپیل، شہرقائد کا موسم خوشگوارہوگیا۔آج بھی کہیں ہلکی اورکہیں تیزگرج چمک کیساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکاموسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈرہا،4 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply