حکومت نے موسمِ سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی۔
وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کر رہی ہے۔ سیزنل انرجی ڈسکاونٹ پیکج کا آغاز یکم نومبر سے ہو گیا ہے۔
رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ کمی اور کمرشل صارفین کے لیے قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی کی جا رہی ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7.94 فی یونٹ استعمال کیا جائے گا جب کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16.33 اور 22.95 ہے۔
انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے۔

یاد رہے کی گزشتہ ماہ کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکیج منظور کیا تھا۔ سیزنل پیکج یکم نومبر سے فروری کے اختتام تک کے لیےہوگا۔ پچھلے سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے پر ہر اضافی یونٹ پانچ سے سات روپے سستا ملے گا۔ پیکج سے رہائشی اور کمرشل دونوں صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں