میکسیکو کا قصبہ اور احمد پور شرقیہ

میکسکو کے قصبے Tlahuelilpan میں گیسولین پائپ لائن میں دھماکہ سے 85 افراد آگ میں جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

آپ یاد ہوگا پچھلے سال جون میں احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے الٹ جانے سے آئل لیک ہونا شروع ہو گیا تھا گردو نواح کے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں لیک ہونے والا آئل جمع کرنے پہچ گے جس دوران ایک زرو دار دھماکہ ہوا جس سے 150 افراد آگ میں جھلس کر مار گے تھے ایسا ہی ایک واقعہ ایک دن پہلے میکسکو میں ہوا میکسکو کے دارالحکومت سے 90 منٹس کے فاصلے پر واقعہ Tlahuelilpan کا ایک قصبہ ھے جس کی آبادی تقریباً بیس ہزار ھے۔

میکسکو میں بڑی مقدار میں فیول چوری ہوتااھے Tlahuelilpanکےپاس واقعہ ایک گیسولین سٹیشن کافی دنوں بعد کھلا کیونکہ حکومت فیول چوری کے خلاف ایکشن لے رہی ھے اس سٹیشن میں کسی نے پائپ لائن کو لیک کردیا یہ خبر بہت تیزی سے قصبے میں پھیلی لوگ بچوں کو ساتھ لے کر منہ دھانپ کر گیسولین جمع کرنے پلاسٹک جگ لیے متعلقہ جگہ پر پہچ گے وہاں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس پر ان لوگوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ 600 افراد کو 12 کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں نے روکا کہ کسی بھی وقت دھماکہ ہو سکتا ھے اور پھر ہوا بھی ایسے گیسولین پائپ میں دھماکہ ہو گیا جس سے ابھی تک 85 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

احمد پور شرقیہ میں جو واقعہ ہوا تھا اس میں شک نہیں انتظامیہ کی نااہلی تھی لیکن میکسکو میں سیکورٹی اہکار موجود تھے پھر بھی لوگ باز نہ آئے ۔جس کی بنیادی وجہ غربت اور جہالت ھے۔احمد پور شرقیہ ہو یا پھر میکسکو کا کوئی قصبہ ان واقعات کا تعلق کسی خطے تک محدود نہیں ھے بلکہ ایسے واقعات کا تعلق غربت اور جہالت سے ھے جو جہاں بھی ہو گی وہاں ایسے واقعات ہونگے شعور ،غربت کےخاتمے اور لوگوں کو بنیادی ضرویات کی فراہمی سے ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ھے ۔احمد پور شرقیہ کے واقع کے بعد کچھ لوگوں نے ایسا بیانیہ پھیلایا جیسے ایسا صرف پاکستان میں ہوتا ھے ان واقعات کا تعلق پاکستان یا میکسیکو سے نہیں بلکے غربت اور جہالت سے ھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply