• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شاہ سلمان کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت

شاہ سلمان کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت کر دی۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے یہ ہدایات پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

ٹیلی فونک رابطے میں بلاول بھٹو زرداری اور فیصل بن فرحان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب کی جانب سے کرائی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر بھی کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر کی جانب سے پاکستان میں تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل یو اے ای کی جانب سے بھی ایک ارب ڈالرز کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply