• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی اےکے احکامات کے باوجودپاکستان میں سوشل میڈیا پر بندش کیوں ؟

پی ٹی اےکے احکامات کے باوجودپاکستان میں سوشل میڈیا پر بندش کیوں ؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک کے بیشتر حصوں (چند حساس علاقوں کو چھوڑ کر) کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی ہے لیکن پاکستانی صارفین اب بھی ٹوئٹر، یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال نہیں کرپارہے ۔

پی ٹی اے کے ترجمان کی طرف سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ابھی بھی پابندی ہے، لیکن صارفین کو واٹس ایپ تک مکمل رسائی حاصل ہے ۔

پی ٹی اے ترجمان نے بتایاکہ پی ٹی اے کو ابھی تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بحالی کے لیے وزارت داخلہ سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کچھ حساس علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ اب بھی مکمل طور پر بند ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے فوری بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply