• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خودکشی یا قتل ؟ روسی خاتون افسر16 ویں منزل سے گر کر ہلاک

خودکشی یا قتل ؟ روسی خاتون افسر16 ویں منزل سے گر کر ہلاک

روسی وزارت دفاع کی ایک اور اہم ترین خاتون افسر مرینا یانکینا کی پراسرار موت۔ 16 ویں منزل سے گر کر ہلاکت ہوئی ، حادثہ یا قتل ؟ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

یادرہےمرینا یانکینا، روسی صدر پیوٹن کے انتہائی قریب تھیں اور یوکرین جنگ کے لئے تمام تر مالی امور کی ذمہ دار تھیں ۔

مرینا یانکینا مبینہ طور پر یوکرین میں روس کے فوجی حملے کی فنڈنگ میں ایک اہم شخصیت تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان کی لاش کو ایک راہگیر نے سینٹ پیٹرز برگ کی زمشینا اسٹریٹ میں ایک گھرکی دہلیزپر پڑے پایا۔

دی ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، روسی تحقیقاتی کمیٹی اور مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ ‘فونٹانکا’ کی پریس سروس نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور اس پراسرار موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس کا ذاتی سامان عمارت کی 16ویں منزل سے ملا۔ میڈیا آؤٹ لیٹ ‘مش آن مویکا’ کے مطابق مبینہ خودکشی سے پہلے یانکینا نے اپنے سابق شوہر کو فون کیا اور بتایا کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہے اور وہ چیزیں کہاں چھوڑے گی – اور پولیس کو کال کرنے کو بھی کہا۔

مغربی ملٹری ریجن میں شمولیت سے پہلے، یانکینا نے فیڈرل ٹیکس سروس میں خدمات انجام دیں اور سینٹ پیٹرزبرگ کی پراپرٹی ریلیشن کمیٹی کے نائب چیئرمین کے طور پر بھی کام کیا۔

یادرہے مرینا یانکینا کی موت پراسرار اموات میں تازہ ترین ہے اس سے چند دن پہلے برطرف روسی جنرل، میجر جنرل ولادیمیر ماکاروف، ایک مشتبہ خودکشی کے واقعہ میں مردہ پائے گئے

Advertisements
julia rana solicitors

26 دسمبر کو روسی پارلیمنٹ ڈوما کے نائب پاول انتونوف کی بھارت میں ہوٹل کی کھڑکی سے گرنے سے موت ہو گئی۔ روسی زمینی افواج کے سابق سربراہ الیکسی ماسلوف 25 دسمبر کو اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جب کہ ایک دہائی تک روس کے ‘ایڈمرلٹی شپ یارڈز’ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے الیگزینڈر بوزاکوف 24 دسمبر کو اچانک انتقال کر گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply