• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ کا اقبال زیڈ احمد کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ۔

سپریم کورٹ کا اقبال زیڈ احمد کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ۔

سپریم کورٹ نے آج ایک فیصلہ میں اقبال زیڈ احمد پر ڈیڑھ ارب کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔یاد رہے کرپشن کے مختلف کیسز ان کے خلاف درج ہیں جن میں سے ایک ایل جی کوٹہ کیس ہے جس میں 2013 میں  جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے سربراہ اقبال زیڈ احمد کو 28 دسمبر   کو ریکارڈ سمیت ایف آئی اے ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا تھا۔ اربوں روپے کے سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی چھ رکنی ٹیم نے کیا ۔ ذرائع کے مطابق اقبال زیڈ احمد پر سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے 2003ءمیں غیرقانونی طور پر کوٹہ لینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 25 ارب روپے سے بھی زائد کا نقصان پہنچا تھا۔اس کیس میں اب سپریم کورٹ کی جانب سے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔بہت جلد مزید انکشافات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply