• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صدام کے پوتے کی گرفتاری، اب کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھے گا

صدام کے پوتے کی گرفتاری، اب کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھے گا

عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے پوتے کو لبنان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے اسپائیکر فوجی کیمپ میں 2000 فوجی کیڈٹس کے ہولناک قتل عام میں ملوث سابق عراقی آمر صدام کے پوتے عبداللہ ناصر الصباوی کو لبنان کے انٹرپول نے گرفتار کر لیا ہے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق لبنانی سکیورٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عباس ابراہیم نے انٹرپول کے حکم پر عبداللہ یاسر الصابوی کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ الانشرہ ویب سائٹ کے مطابق جنرل عباس ابراہیم نے عبداللہ ناصر الصباوی کی گرفتاری کے بارے میں کہا کہ انہیں انٹرپول کے حکم پر اور سپائیکر فوجی اڈے پر قتل عام کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سال 2014 میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے تکریت کے قریب اسپائیکر چھاؤنی پر حملہ کرکے دو ہزار فوجی کیڈٹس کو اغوا کرنے کے بعد گولی مار دی تھی۔ داعش نے اس قتل عام کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں اسیر کیڈٹس کو زمین پر پڑی گولیوں سے نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ اس فوجی کیمپ میں دل دہلا دینے والا قتل عام عراق میں داعش کے ہولناک مظالم کی علامت بن گیا اور شاید کبھی بھی عراقی عوام کے ذہنوں سے مٹ نہ سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply