لڑکے تو اکثر اظہار محبت کے لیے نت نئے انداز اپناتے ہی ہیں مگر اس بار ایک لڑکی نے محبت کا اظہار منفرد انداز میں کرکے سب کو حیران کردیا۔
لاہور کے رہائشی حال ہی میں ایک سڑک پر لگے سٹیمرز پر ڈیجیٹل طرز پر پروپوزل دیکھ کر حیران رہ گئے۔سٹیمرز پر کسی نامعلوم لڑکی کی جانب سے فیصل عمران نامی شخص سے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی رضامندی پوچھی گئی تھی جس پر تحریر تھا کہ کیا تم ہمیشہ میرے رہو گے ؟
Advertisements

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فیصل عمران کون ہے اور یہ اشتہار کس کی جانب سے چلوایا گیا البتہ ان دنوں یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں