• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی

بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےبشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے حوالے سے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟

تفصیلات کےمطابق لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے کیوں کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

چیئر مین تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں مشرف نے بھی دہشت گردی کو بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔

قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جاکر کیا کریں گے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کو جمع اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان کرکٹ بورڈ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی (الف ب) معلوم نہیں، نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا۔ رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں، رمیزراجہ کے دور میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply