• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کل کا وزیراعظم، آج کا اسپیکر: راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ منتخب، کل اجلاس طلب

کل کا وزیراعظم، آج کا اسپیکر: راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ منتخب، کل اجلاس طلب

سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں جب کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے مقررہ وقت تک راجہ پرویز اشرف کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن رولز کے مطابق جاری کیا جائے گا۔

عمران خان کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ڈی چوک جلسے کی کیا ضرورت؟ راجہ پرویز اشرف

خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کل 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کو ہونا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply