• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چڑیا گھر میں حیرت انگیز واقعہ؛ مگر مچھ نے خود کو ہی حاملہ کرلیا

چڑیا گھر میں حیرت انگیز واقعہ؛ مگر مچھ نے خود کو ہی حاملہ کرلیا

مگرمچھوں کے حوالے سے عجیب و غریب معاملات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم اب جنوب امریکی ملک کوسٹاریکا کے ایک چڑیا گھر میں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں مگرمچھ نے خود کو حاملہ کر لیا ہے۔

اس نے ایک ایسا جنین پیدا کیا جو جینیاتی طور پر 99.9 فیصد اسی سے ہی ملتا ہے۔ جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ یک طرفہ عمل تولید کا نتیجہ ہے۔

اس عمل کا رجحان پرندوں، مچھلیوں اور کچھ رینگنے والے جانوروں کی انواع میں پایا جاتا ہے لیکن مگرمچھ میں ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

سائنس دان کہتے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ خصلت انھیں ارتقائی طور پر اپنے آباؤ اجداد یعنی ڈائنوسارز سے وراثت میں ملی ہو کیونکہ ڈائنو سار بھی خود تولید کے قابل ہو سکتے تھے۔جس انڈے میں فیٹس ملا اسے جنوری 2018 میں پارک ریپٹیلانیا میں ایک 18 سالہ مادہ امریکی مگرمچھ نے دیا تھا۔ اس کے اندر جنین مکمل طور پر بن چکا تھا لیکن مردہ تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انڈہ دینے والی اس مادہ مگرمچھ کو دو سال کی عمر میں یہاں لایا گیا تھا اور اسے ساری زندگی دوسرے مگرمچھوں سے الگ رکھا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply