گوگل میں نوکری حاصل کرنا کتنا آسان ہے؟

نوجوانوں کے لئے گوگل میں نوکری حاصل کرنے کا سیدھا سادہ فارمولا سامنے آگیا
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کو ہر سال دنیا بھر سے نوکری کی لاکھوں درخواستیں وصول ہوتی ہیں۔

گوگل میں نوکری کے لیے درخواست بھرنے سے سلیکشن تک کا مرحلہ کافی طویل ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کمپنی کا بطور ملازم حصہ بننے پر کوئی بھی شخص اچھی تنخواہ کے ساتھ ساتھ کئی مراعات حاصل کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ دوسری بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں اپنے ملازمین کا زیادہ خیال رکھتا ہے۔ مگر انٹرویو کے مرحلے تک پہنچنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ کسی کی سی وی کو ہیومن ریسورس یعنی ایچ آر کی ٹیم کی توجہ حاصل ہو جائے۔
اس کام کے لیے گوگل کے حکام ’ایکس وائے زی فارمولا‘ استعمال کرتے ہیں جس سے آپ کو نوکری ملنے کے امکان کا تعین کیا جاتا ہے۔گوگل نے اپنے ایک حالیہ بلاگ میں لکھا ہے کہ ’آپ نے کن پراجیکٹس میں کام کیا یا نگرانی کی، اسے خاص طور پر اپنی سی وی میں بیان کریں۔ جب بھی شبہ ہو تو ایکس وائے زی کی ترتیب استعمال کریں۔‘

یہ طریقہ کار (ایکس وائی ّی) کچھ یوں بیان کیا جا سکتا ہے:

Advertisements
julia rana solicitors london

ایکس: آپ کی کامیابیوں کا نتیجہ۔ آپ نے کیا حاصل کیا؟
وائے: آپ اپنی کارکردگی اور کامیابی کا تعین کیسے کرتے ہیں۔ آپ نے کیا اثر برپا کیا؟
زی: آپ نے اپنے اہداف کیسے حاصل کیے؟
یہ فارمولا اس لیے مؤثر ہے کیونکہ یہ نتائج پر توجہ دیتا ہے۔ یعنی پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے کیا کامیابی حاصل کی، پھر بتائیں کہ اسے کامیابی کیسے سمجھا جائے اور آخر میں اس تک پہنچنے کے اپنے سفر کو بیان کریں۔ بھرتی کرنے والی ٹیموں کے لیے یہ معلومات قیمتی ہے کیونکہ اس سے وہ آپ کی صلاحیتیں اور تجربے سمجھ سکتے ہیں۔ اور آپ گوگل میں نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply