عید کے کھانوں کے حوالے سے ماہرین صحت کی ہدایات

کراچی: بڑی عید پر بڑے کھابے، سیخ کباب، گولا کباب، کلیجی، کٹاکٹ ، نمکین بوٹی، جس ڈش کا جی چاہے مزا اڑائیں خود بھی کھائیں احباب کو بھی مدعو کریں۔

مگر ایک بات ذہن میں رکھیں چاہے آپ میزبان ہو یا مہمان، گوشت کھانےمیں اعتدال رکھیں۔ ورنہ لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔

طبی ماہرین نے شوگر، دل،جگر اور معدے کے مریضوں کو گوشت  خوری میں خاص طور پر احتیاط  سے کام لینے  کی ہدایت کی ہے۔

جنہیں کوئی تکلیف اور بیماری نہیں وہ بھی ہاتھ زرا ہولا رکھیں کیونکہ پیٹ تو اپنا ہے نا، بسیار خوری سے بدہضمی اور سینے میں جلن ہوسکتی ہے۔ پھر بھی اگر غلطی ہوگئی اور  ضرورت سے زیادہ کھالیا تو ایسی صورت میں فورا معالج سے رجوع کریں

Advertisements
julia rana solicitors

عیدالاضحیٰ   اور اس کے بعد بھی کھانے پینے میں طبی مشوروں پر عمل کیا جائے تو بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply