قومی ہیرو۔۔عامر عثمان عادل

یہ ہیں رشید احمد ساقی،ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم کے کوچ رہبر مربّی۔
آج ارشد ندیم جس مقام پر ہے اللہ کے کرم اور اس شخص کی محنت ،ریاضت اور سرپرستی کا نتیجہ ہے۔رشید احمد ساقی خود بھی اتھلیٹ رہ چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن خانیوال کے صدر رہ چکے ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچ ہیں۔

ایک وہ وقت بھی تھا جب میاں چنوں کے دور دراز ایک چک کے لڑکے کے پاس بوٹ تھے نہ نیزہ،یہ وہ مہربان شخص ہے جس نے اپنی گرہ سے اس کو یہ سامان مہیا کیا۔کوئی  شک نہیں ہیرے کی قدر ایک جوہری ہی پرکھ سکتا ہے۔اگر ان کا سایہ ارشد ندیم کو میسر نہ آتا تو اس نوجوان کا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا۔

ایک 15 سالہ لڑکے کی پرورش تربیت اور مشق اس انداز میں کر دی کہ آج وہ عالمی افق پہ چھا گیا،اس کے کیرئیر اور نوکری کا پہرہ   اس طرح سے دیا کہ ایک مڈل کلاس پاس لڑکا آج واپڈا میں 18 ویں گریڈ کا افسر ہے۔

ماں باپ کے ساتھ ساتھ آج ارشد ندیم کے استاد محترم کس قدر خوش ہیں کہ ان کی اتنے برس کی ریاضت کا ثمر اللہ نے اس انداز میں دیا کہ ان کے شاگرد رشید نے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سلامت رہیں ساقی صاحب آپ بھی پاکستان کا فخر ہیں، میں نے تھوڑی دیر قبل فون پر اہلیانِ  گجرات اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس عظیم استاد اور کوچ کو اس فقید المثال تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش  کر دی ہے۔

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply