ماں

اے ماں !
غیر کہہ رہا ہے تجھے صرف ایک دن دوں ایک فوٹو لے کر دنیا کو دکھاؤں کہ میں نے اپنا حق ادا کردیا۔۔
کیسے ہوگا یہ مجھ سے ۔
قطعی نہیں ہوسکتا۔
نبی ﷺ نے ایک ہی مجلس میں ۳ حق تجھے دے دیے اور ایک حق کو ادا کرنے کے لیے زندگی تمام ہوتب بھی کم ۔
ماں میں ایک دن پر اکتفا نہیں کرسکتا مجھے ایک ایک دن تجھے وقف کرنا ہے ۔
ہر اس لمحے کے بدلے دن دوں جو تو نے محبت کی نظر اٹھا کر دیکھا
ہر اس لمحے کے بدلے دن دوں جو تونے اپنے ہاتھوں کا پیار بھرا لمس مجھے دیا
ہر اس لمحے کے بدلے دن دوں جو لقمے بنا بنا کر میرے منہ ڈالتی رہی
ہر اس لمحے کے بدلے دن دوں جو مجھے سردی سے بچانے کا انتظام کیا
ہر اس لمحے کے بدلے دن دوں جو میری تیمارداری کرتی رہی
ہر اس لمحے کے بدلے دن دوں جو سردوگرم سے بچاتی رہی
ہر اس لمحے کے بدلے دن دوں جو میری پریشانی میں راتیں کاٹتی رہیں
ہر اس لمحے کے بدلے دن دوں جو میرے کھانا نہ کھانے پر پریشان رہی
ماں۔۔۔
میرے دن کم پڑجائیں گے لیکن تیرے احسان پھر بھی رہ جائیں گے۔ تیرا حق ادا نہ ہوپائے۔
ماں ۔۔۔۔ مجھے آپ چاہیے ایک دن کے لیے نہیں زندگی بھر کے لیے
ان تمام دوستوں سے معذرت جن کی والدہ اس دنیا میں نہیں رہیں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ان کی ماؤں کوجنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

Facebook Comments

بشیرعبدالغفار
ایک طالب علم سے زیادہ کچھ نہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply