سب سے زیادہ عمر پانے والا پانڈا انتقال کر گیا

ہانگ کانگ میں دنیا کا سب سے زیادہ عمر پانے والا پانڈا انتقال کر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے اوشین تھیم پارک میں پرورش پانے والے این این نامی نر پانڈے کی عمر 35 سال تھی۔ پانڈے کی گزشتہ کچھ روز سے طبیعت خراب تھی جس کی وجہ سے اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔

پانڈے کی کچھ روز سے صحت بگڑتی ہی جا رہی تھی اور باوجود علاج کے اس کی صحت سنبھل نہیں رہی تھی۔

این این پانڈے کی ساتھی مادہ پانڈا جیا جیا کو بھی سب سے زیادہ عمر پانے والی پانڈا کا اعزاز حاصل ہے جو 6 سال قبل 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پارک کی انتظامیہ نے نر پانڈا کے مرنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فیملی کا حصہ تھا اور اس کا سیاحوں سے اچھا میل جول تھا۔ اس پانڈے کی جوڑی کا تحفہ ہانگ کانگ کو چینی حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply