• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لائکس خریدنے اور پوسٹ بوسٹ کرنے والوں کیلئے اہم فتویٰ

لائکس خریدنے اور پوسٹ بوسٹ کرنے والوں کیلئے اہم فتویٰ

آج کل سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا استعمال تقریباً ہر برانڈ ہی کرتا ہے کیونکہ یہ ایک بہترین ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات یا پراڈکٹ پہنچانے کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے۔

مصری عالم دین مفتی شاکی عالم نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ فیس بک لائکس خریدنا یا اپنی کسی بھی پوسٹ کو بوسٹ کروانا بے ایمانی کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنا اسلام میں حرام ہے۔

فیس بک پر پوسٹ بوسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پیسوں کے عوض زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی فیس بک پوسٹ پہنچاتے ہیں اور لائکس ، کمنٹس اور شیئرز حاصل کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مصری مفتی کے مطابق ایسا کرنا بے ایمانی اور دھوکہ دہی ہے اور جعلی لائکس خریدنا یا پوسٹ بوسٹ کرنے سے حقیقی حالات کی ترجمانی نہیں ہوتی اور اصل حالات لوگوں کے سامنے نہیں آتے، اس لئے ایسا کرنے کو دھوکہ دہی اور غیر اخلاقی قرار دینا چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply