• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کافیصل واوڈا اورفیاض الحسن چوہان کے متنازع بیانات کا نوٹس

وزیراعظم کافیصل واوڈا اورفیاض الحسن چوہان کے متنازع بیانات کا نوٹس

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اوروزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے حالیہ متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نے وفاقی وزیرفیصل واواڈا اورصوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کی حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیا گیا۔

نوٹس کے تحت دونوں وزراء سے پارٹی سطح پروضاحت طلب کی جائے گی ،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بھی گزشتہ روزٹوئٹ کیا تھا ،وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کیخلاف اقلیتوں کیخلاف ریمارکس دینے پرایکشن لیا جائےگا ۔

ٹویٹ میں کہا گیا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت سینئررکن کی جانب سے ہندو برادری کیلئے فضول ، توہین اورہتک امیزگفتگوبرداشت نہیں کرے گی اوروزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد وزیرکیخلاف عملی اقدام اٹھایا جائے گا ۔

دوسری جانب وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے بیان پربھی گزشتہ روزاپوزیشن نےشدید احتجاج اورقومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ،ڈپٹی اسپیکرنے وفاقی وزیرکووضاحت کیلئے طلب کرلیا تھا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے اپنے بیان پرمعافی جبکہ صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے وضاحت دی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply