کابل میں سرکاری دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ،43 افراد ہلاک

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری دفتر پر دہشتگردوں کے حملے  میں 43افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق،کابل میں سرکاری دفتر پر دہشتگرد وں نے پہلے گیٹ دھماکے سے اڑایا پھر عمارت میں داخل ہوکر مسلسل فائرنگ کرتے رہےجس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔

جن میں افغان فورسز کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن شروع کیا جس کے دوران 350 یرغمال افراد کو آزاد کرایا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4حملہ آور بھی مارے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے دہشتگروں کے حملے کی مذمت کی گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply