• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عبدالعلیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کرنےکاحکم

عبدالعلیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کرنےکاحکم

لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءعبدالعلیم خان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری نے کی،پی ٹی آئی کے رہنما ءعبدالعلیم خان کو نیب نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ اور تفتیشی افسر حامد جاوید نے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش علیم خان نے اپنی کمپنیوں سے متعلق جواب نہیں دیئے۔

گزشتہ سماعت پرعلیم خان نے کہا تھا کہ کاروباری معاملات سے متعلق جواب ان کے چیف فنانشل افسر عمران انور دیں گے مگر عمران انور تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

علیم خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء عبدالعلیم خان کو 18مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply