• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پولیس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، یاسمین راشد

پولیس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، یاسمین راشد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میری گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے دھکے دیئے اور تلخ کلامی کی جبکہ میرے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہر صورت کامیاب ہو گا اور ہم رکاوٹوں کی پروا کیے بغیر اسلام آباد جائیں گے۔ لاہور کے علاقے بتی چوک پر پولیس کی جانب سے میری گاڑی کے شیشے توڑے گئے اور میرے ہاتھوں پر کنکریاں لگیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلا گئی ہے ہم نے اپنی گاڑی بہت مشکل سے نکالی۔ حکومت کو مجھ سے کیا خطرہ ہے جو مجھ پر شیلنگ کی گئی تاہم ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور مطالبہ منوا کے آئیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاسمین راشد نے کہا کہ پر امن احتجاج کو روکنا کونسا جمہوری فیصلہ ہے، ہم اسلام آباد پہنچ کے رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply