• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی قونصل خانے میں قونصل جنرل رہنے والے کو جوبائیڈن نے پاکستان میں سفیر نامزد کر دیا

اسرائیلی قونصل خانے میں قونصل جنرل رہنے والے کو جوبائیڈن نے پاکستان میں سفیر نامزد کر دیا

اسرائیلی قونصل خانے میں قونصل جنرل رہنے والے کو جوبائیڈن نے پاکستان میں سفیر نامزد کر دیا

وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیونس میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہےامریکی قانون کے مطابق ڈونلڈ بلوم کی ابھی صرف نامزدگی عمل میں آئی ہے ان کی حتمی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ باقی ہے ڈونلڈ بلوم خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ آرمین بلوم امریکی وزٍارت خارجہ میں عرب ممالک کے حوالے سے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں وہ کابل کے سفارت خانے میں قونصلر برائے سیاسی امور اور لیبیا میں بھی امریکہ کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں۔ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ طویل عرصے سے پاکستان میں امریکا کا سفیر موجود نہیں تھا اور امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر ہی پاکستان میں امریکا کی نمائندگی کرتی ہیں تین سال بعد امریکہ نے پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کیا، 2018 میں سفیر ڈیوڈ ہیل کے جانے کے بعد امریکی ناظم امور ہی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ یہ تعیناتی افغانستان میں بدلتی صورت حال کے تناظر میں بھی اہم ہے کیوں کہ وہاں اب امریکی سفارت خانہ 31 اگست کے بعد سے کام نہیں کر رہا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply