• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں فوری روکی جائیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں فوری روکی جائیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 70افراد کو سولہ ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔اسلام آبادرپورٹس ہیں کہ سرکاری نمبر پلیٹس کی گاڑیوں پر حملہ ہوگا۔مختلف ایجنسیز کی رپورٹ پر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ جب کوئی ایکٹ نہ ہوا ہو تو آپ کیسے گرفتار کر سکتے ہیں؟ اگر رپورٹ ہے کہ کسی نے میٹرو ا سٹیشن کو نقصان پہنچانا ہے تو اس سے شورٹی بانڈ لیں۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ ان 70 افرادمیں سے ابھی تک کسی نے کوئی ایکٹ کیا تھا؟ ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ ہم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدام کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا کہ تمام گرفتار افراد سے شورٹی بانڈ لے کر انہیں چھوڑ دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام گرفتار افراد کے کیسز پر نظرثانی کی ہدایت بھی کر دی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply