• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زبردستی رس گلا کھلانا مہنگا پڑگیا،دلہن نے دلہے کی دھلائی کردی

زبردستی رس گلا کھلانا مہنگا پڑگیا،دلہن نے دلہے کی دھلائی کردی

 کسی کی شادی کا دن اس کیلئے بہت یادگار ہوتا ہے۔ جس کی حسین یادیں ساری زندگی اس کے ساتھ رہتی ہیں۔ لیکن یہ کبھی کبھار کسی ناخوشگوار واقعہ کی وجہ سے انتہائی تلخ بھی ہوسکتی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نیا نویلا دلہا اپنی پیاری سی بیوی کو رس گلا کھلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن دلہن کی جانب سے انکار کیا جاتا ہے۔

دلہا یہ انکار برداشت نہیں کرتا اور زبردستی رس گلا دلہن کو کھلانے کی کوشش میں اس کے منہ پر مل دیتا ہے۔ یہ ہونا تھا کہ دلہن بھی غصے میں بپھر گئی اور اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور دلہے کو اس بدتمیزی کا سبق سکھا دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن انتہائی غصے میں آگئی اور اس نے پہلے دلہے کو دھکا دیا اور پھر نہ صرف اس پر ہاتھوں سے بلکہ لاتوں سے بھی حملہ کردیا۔ اس دوران دلہے اور دلہن کے گھر والے بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے لیکن تمام کوششیں بےسود نکلیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply