• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میری محبت صرف فواد خان ہیں ؛بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا اعتراف

میری محبت صرف فواد خان ہیں ؛بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا اعتراف

:بھارت کی خوبرو پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی محبت میں ایک مرتبہ پھر گرفتار ہونے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ کے حالیہ انٹرویو کا مختصر کلپ انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔

حال ہی میں سونم باجوہ نےایک ٹی وی چینل کےپروگرام میں شرکت کی انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ ویسے تو سونم باجوہ کافی لوگوں کا کرش (محبت) ہیں لیکن آپ کا کرش کون ہے؟جس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کرش وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہے ہیں، لیکن میری ہمیشہ کی محبت صرف اور صرف فواد خان ہیں، اُن کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، وہ میرے پسندیدہ اداکار بھی ہیں۔

ویڈیو کلپ نے سب سے زیادہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔ اس پر تبصرے لکھ رہے ہیں۔ اسی دوران ایک صارف نے لکھا کہ فواد خان تو ہر کسی کا کرش ہیں۔ دوسرے نے لکھا ’زندگی فواد خان جیسی ہو، ورنہ نہ ہو۔

خیال رہے کہ سونم باجوہ نے فواد خان کیلئے اپنی محبت کا اظہار پہلی مرتبہ نہیں کیا۔ بھارتی اداکارہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی۔ مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ میں شادی شدہ لوگوں پر نظر نہیں رکھتی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سونم باجوہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے متعدد پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ چند ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنا کیریئر2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے شروع کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply