وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاریاں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 3 نومبر سے چین کا چارروزہ دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کیلئے قائم کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر مزید ممبران شامل کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی سی پیک خصوصی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔کمیٹی میں خزانہ، خارجہ، ریلوے، مواصلات، پٹرولیم، داخلہ، قانون، پاور اور ساحلی امور کے وزرا شامل ہیں۔کمیٹی سی پیک سے متعلق معاملات کا حتمی جائزہ لے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply