• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پٹرولیم مصنوعات سمیت تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات سمیت تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپےکی بڑی کمی کاامکان پیداہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی سب سے بڑی کمی ہو گی۔خیال رہے کہ گزشتہ 20 روز میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

موجودہ ریٹس کے مطابق پیٹرول پر کمی 30 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگی قیمتوں پر وزارت خزانہ حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔جس کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ15 اکتوبر کوکریں گے۔

مقامی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین عمر ریحان شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے، اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی ہوجائے گی۔

عمر ریحان شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ 960 ڈالر فی ٹن تھا۔110 ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا۔

مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہوں گیاور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمر ریحان شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے، پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زائد اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply