عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے اتوار کے روز ایک سرکلر جاری کیا جس میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات سے متعلق اعلان کیا گیا۔

امارات میں وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے یوم عرفات اور عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے علاوہ منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک طویل تعطیلات کا لطف اٹھائیں گے تاہم عید کی چھٹیوں کے حوالے سے جاری کیا گیا بیان سرکاری اور نجی اداروں کے لیے منظور شدہ تعطیلات پر مبنی ہے۔

دوسری جانب وفاقی ادارے نے حکومت، عوام اور ریاست میں مقیم غیرملکیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو وقوف عرفہ اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ امکان ہے سعودی عرب میں حج کا آغاز 26 جون سے ہوگا جس کے لیے دنیا بھر سے عازمیں آئیں گے۔

عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق کہا ہے کہ متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو نہیں ہوگی۔

امکان ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جب کہ ماہرینِ عالمی فلکیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں یہ عید 29 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply