یادداشت کی بنا پر مصوری کرنے والا بچہ

سربیا کے 15سالہ نوعمر مصور نے اپنی حیرت انگیز صلاحیت کے بل پر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ، اس کی 6نمائش منعقد ہوچکی ہیں ۔ وہ صرف اپنی یادداشت کی بنا پر فطری مناظر اور جانوروں کی انتہائی تفصیلی ڈرائنگ بنا لیتا ہے اسی بنا پر لوگ اسے جینیئس قرار دے رہے ہیں۔ ڈوشان کروٹلیشا کی تصاویر کو جانوروں کے ماہرین نے بھی درست قرار دیا ، جس میں انہوں نے جانوروں کی انتہائی باریک تفصیلات کو بیان کیا۔ یہ نوجوان کئی سال قبل جانوروں کا ایک مکمل انسائیکلو پیڈیا بھی تیار کر چکا ہے۔ ڈوشان نے بتایا کہ انہیں جنگلی حیات میں موجود گوناگوں جانوروں سے بہت لگائو ہے اور ان کی ڈرائنگ بنانے کا عمل ان کے لئے کسی کھیل کی طرح ہے۔ ڈوشان نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ جانور اور فطری ماحول کو دیکھتے ہوئے اسے دماغ میں بٹھا لیتا ہے اور پہلے انہیں حافظے میں بناتا ہے بعد ازاں کینوس پر منتقل کر دیتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply