‘ایک موقع دیتا ہوں، بڑے جنازے دیکھے ‘

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کھوکھر پیلس کی اراضی یکجا کرنے اورموضع نیاز بیگ سکیم کا نقشہ تبدیل کرنے والے افسران کو عدالت سے گرفتار کرا دیا۔

چیف جسٹس نے کھوکھر برادران کو کہا کہ ایک موقع دیتا ہوں حق داروں کو ناپ تول کر ان کی امانتیں لوٹا دیں، بڑے جنازے دیکھے کوئی اپنے ساتھ چونی بھی نہیں لے کر گیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارپر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ڈی جی اینٹی کرپشن  نے قبضے کی عبوری رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھوکھر پیلس کی اراضی کے اصل مالکان کوئی اور ہیں، کھوکھر برادران کے پاس ملکیت کے ثبوت نہیں سب کچھ ملی بھگت سے ہوا۔ کلکٹر اشتمال نوید عالم سمیت متعلقہ افسران ملوث پائے گئے۔

لارڈ مئیر لاہور نے کہا کہ متعلقہ ریکارڈ اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیا ہے، عدالت نے ذمہ دار افسران کے خلاف اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کھوکھر برادران کو اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو کھوکھر پیلس کا معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اینٹی کرپشن حکام نے ملک شفیع کھوکھر کو قصور قبضہ اراضی کیس میں عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا، تاہم ان کے وکیل کی شکایت پر چیف جسٹس نے تحقیقات مکمل ہونے تک چھوڑنے کاحکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply