مشرف پر حملے کے ملزمان بری کردیے گئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر مبینہ طور پر حملے میں ملوث عمر قید کے3 ملزمان کو9سال بعد شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔ملزم انتخاب احمد عباسی ، ظفر علی ، محمد کبیر و دیگر کیخلاف 2008میں پرویز مشرف پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی ۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل اور پراسکیوٹر جنرل پنجاب کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کیخلاف کیس ثابت نہ ہونے پر تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا اور قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کیخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ملزمان کی جائے وقوعہ میں موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔ دوران سماعت جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس میں کہا کہ مچھلی تو اصلی تھی لیکن پراسیکیوشن کی غفلت کے باعث جال سے نکل گئی ۔ ملزمان پر راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنائی ۔ ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply