عید الفطر کے لیے 9 چھٹیوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی چار ریاستوں میں عید الفطر کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر نو دن کی چھٹیوں کا اطلاق ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ کی ریاستوں میں سرکاری شعبوں کے ملازمین کے لیے ہو گا۔

عیدالفطر کی چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے اتوار 8 مئی تک ہوں گی۔ تمام سرکاری دفاتر پیر9 مئی کو دوبارہ اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

متحدہ عرب امارات میں رواں سال عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply