• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسحاق ڈار کے فرزند نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیے

اسحاق ڈار کے فرزند نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد: اسحاق ڈارکے صاحبزادےعلی ڈار نےعمران خان کےالزامات کا جواب دے دیا۔

کہتے ہیں کہ وہ دبئی میں دو ٹاورز اور باون ولاز کے مالک نہیں ہیں، انہوں نے عمران خان کو الزامات پر عدالت لیجانے کا بھی اعلان کردیا۔

دوسری جانب قمر زمان کائرہ کہتے ہیں سعودی عرب کا شہبازشریف کو طیارہ بھیج کر بلانا کاروبار کیلئے ہرگز نہیں ہوسکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گذشتہ روز پریس کانفرنس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ اسحاق ڈار کی گیارہ کمپنیاں ہیں اوران  کی دبئی میں ایک کمپنی کے باون ولاز ہیں، انہوں نے انیس سو اکیاسی سے انیس سو بانوے تک انکم ٹیکس نہیں دیا۔

پی ٹی آئی چیف نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں اس لیے انہیں ملک سے فرار کروا دیا گیا، انہیں ملک سے نکالنے کیلئے شاہد خاقان کا جہاز دیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  اسحاق ڈار احتساب کی گرفت میں آجاتے تو سب کی چوری پکڑی جاتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply