اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
متحدہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی میدان میں آ گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں