وزیر اعظم نے سخت ہدایات کر دیں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسین سے متعلق ہدایات کر دیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی انسداد پولیو کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچتے ہیں یہ انسداد پولیو ورکرز قومی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی والے انسداد پولیو ورکرز کے لیے انعامات کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم نے چیف سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ ورکرز کی ہراسگی یا ان پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں۔ بچوں کی عمومی بچاؤ کے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ ساتھ چلایا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر کورونا کے خلاف ویکسی نیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply