میں ڈاکٹر ہوں میری ڈیوٹی ایمرجنسی میں ہے ۔
مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ لیٹ ہاسپٹل پہنچا ۔
جیب میں ہاتھ ڈالا خیال آیا بجلی کا بل جمع کروانا ہے ۔
بینک پہنچا لیکن متعلقہ افسر سیٹ پر نہیں تھا ۔
وہاں سے بیٹے کے اسکول گیا پرنسپل نے بلوایا تھا اسکول پہنچا لیکن پرنسپل سیٹ پر نہیں تھا ۔
فون کی شکایت لے کر ٹیلی فون کے محکمہ میں گیا لیکن لائن مین سیٹ پر نہیں تھا ۔
غصے میں بڑبڑاتے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہوا ۔
لوگوں نے اٹھا کر ایمرجنسی میں پہنچایا لیکن جانبر نہ ہو سکا ۔
ایمرجنسی ڈاکٹر سیٹ پر نہیں تھا ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں