• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اگلی جنگوں میں جوہری نہیں، لیزر ہتھیار استعمال ہوں گے، امریکا کا ہائی انرجی لیزر ہتھیار کا تجربہ

اگلی جنگوں میں جوہری نہیں، لیزر ہتھیار استعمال ہوں گے، امریکا کا ہائی انرجی لیزر ہتھیار کا تجربہ

بحریہ نے  جدید ترین ہائی انرجی لیزر ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔

امریکی کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بحری جہاز نے یو ایس ایس پورٹ لینڈ پر نصب ‘سالڈ اسٹیٹ لیزر’ کی مدد سے ایک ساکت زمینی نشانے کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

امریکی بحریہ نے اس ٹیسٹ کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہیں، جس کا عنوان دیا گیا ہے کہ ‘ برنگ آوٹ دا لیزر ‘.

اس سے پہلے مئی 2020 کو پورٹ لینڈ پر نصب اس جدید گن کا تجربہ کیا گیا تھا جس سے بحر اوقیانوس میں ایک چھوٹے ڈرون طیارے کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے ایران اور اسرائیل میں حالات کشیدہ ہیں، اور اسرائیل امریکا کی مدد سے ایران پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ کئی عرصے سے ایران اور اسرائیل ایک دوسرے کے بحری جہازوں پر حملوں کے الزامات بھی لگا رہے ہیں۔

امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا خلیج، خلیج عمان، بحیرہ احمر اور بحر ہند کے کچھ علاقوں پر محیط 25 لاکھ مربع میل کے علاقہ میں گشت کا ذمہ دار ہے۔جبکہ اس کا اڈہ بحرین میں واقع ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکا کی جانب سے یہ ٹیسٹ ایسے موقع پر کیا گیا ہے کہ جب ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے ویانا میں بات چیت چل رہی ہے اور کشیدگی کی سطح بھی بلند ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply