نواز شریف کی بیماری سے متعلق تشویش ناک خبر

لاہور: جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو امراض قلب سمیت لاحق دیگر امراض اور علاج کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی امراض قلب کی ہسٹری، اس سے قبل بننے والے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس وسفارشات اور جناح اسپتال میں کیے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس کی روشنی میں مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کی پیچیدہ بیماری ‘کورونری آرٹری’ لاحق ہے اور ان کے ذاتی معالج کے علاوہ پنجاب حکومت کے تمام تشکیل کردہ میڈیکل بورڈز نے بھی اس پیچیدہ بیماری کی تشخیص اور تصدیق کی ہے۔

جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات آج ممکنہ طور پر وزارت داخلہ کو ارسال کردی جائیں گی، بعد ازاں پنجاب حکومت کو باضابطہ طور پر ان سفارشات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کورونری آرٹری دل کی وہ شریان ہے جو خون کو دل تک پہنچاتی ہے، لیکن جب اس میں سوزش آجائے یا کسی وجہ سے یہ بند ہوجائے تو دل میں خون کی سپلائی میں خلل پیدا ہوجاتا ہے۔

عموماً سگریٹ نوشی، بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول، ذیابیطس اور آرام طلب زندگی اس بیکماری کا باعث بنتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کی علامات میں انجائنا (سینے کی تکلیف)، سانس کا رُکنا اور دورہ قلب شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply