بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری کر لی گئی۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ 2فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ کوئلے سے 17.05فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔ مقامی گیس سے8اعشاریہ9فیصد ، درآمد ایل این جی سے18 اعشاریہ 9فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا 27 اکتوبر کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 15اکتوبر کوحکومت پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply