• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیٹو مشرقی یورپ سے نکلے اور میزائل کی تعیناتی کو محدود کرے، روس

نیٹو مشرقی یورپ سے نکلے اور میزائل کی تعیناتی کو محدود کرے، روس

روس نے سیکورٹی امور پر نیٹو سے کئی مطالبات کیے ہیں، جس میں اس اتحاد میں توسیع نہ کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ روس اس پر فوری بات چیت چاہتا ہے، تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ نیٹوروس کی فہرست تسلیم کر لے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرائن کی سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا اور نیٹو کے سامنے کئی مطالبات پیش کیے اور کہا کہ تعلقات کی بحالی کے لیے ان پر عمل ضروری ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روس اور مغرب کو تعلقات کی تعمیر نو کے لیے نئے سرے سے آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں کے دوران امریکا اور نیٹو کی طرف سے سلامتی کی صورتحال کو جارحانہ انداز میں بڑھانے کے لیے جو لائحہ عمل اختیار کیا گیا ہے وہ انتہائی خطرناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ واشنگٹن اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو ہمارے ملک کے خلاف جاری معاندانہ کارروائیاں، بشمول غیر طے شدہ مشقیںاور بحری جہازوں اور طیاروں کی مشقوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔ انہیں یوکرائن کی سرزمین پر بھی اپنی عسکری ترقیاتی سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔ریابکوف کا کہنا تھا کہ روس اس سلسلے میں اٹھارہ دسمبر ہفتے کے روز سے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہے، اور بات چیت کے لیے جنیوا کو ایک مقام کے طور پر تجویز کرتا ہے۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply